وزیر اعظم نریندر مودی نے بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے
عزم کا اعادہ کرتے ہوئے آج کہا کہ غریبوں کو لوٹنے والوں کو ان کا پیسہ
واپس کرناپڑے گا۔مسٹر مودی نے جھارکھنڈ کے صاحب گنج میں گنگا ندی پر چار لین کی پل کا سنگ
بنیاد، 311 کلومیٹر طویل گووندپور-جامتاڑا-دمکا-صاحب گنج شاہراہ کا افتتاح،
صاحب گنج میں گنگا ندی پر
بندرگاہ کا سنگ بنیاد، صاحب گنج ڈسٹرکٹ کورٹ
کمپلیکس میں 90 کلو واٹ اور صدر اسپتال صاحب گنج میں 70 کلو واٹ کی شمسی
توانائی یونٹ کے افتتاح سمیت دیگر پروگراموں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا،
"کرپشن اور بلیک منی کے خلاف میری جنگ جاری رہے گی اور جنہوں نے غریبوں کو
لوٹا ہے انہیں ان کا پیسہ واپس کرنا پڑے گا۔اس کے لیے ایک کے بعد ایک قدم اٹھاتا رہوں گا۔